مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی24نشستوں پرکل انتخابات ہوں ان نشستوں پر267امیدوارمدمقابل ہیں ۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کےانتخابات کل ہونگے ۔ 24 نشستوں کیلئے 267 امیدوار میدان میں ہیں۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے 7 اضلاع کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ نئی مردم شماری اور نادرا ریکارڈ کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار 364 ہے، جن میں 3 لاکھ 29 ہزار 475 مرد ووٹرز اور 2 لاکھ 88 ہزار 889 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔ اسمبلی کی 24 نشستوں کا انتخاب 7 اضلاع سے کچھ اس طرح ہوگا۔ضلع گلگت سے 3 نمائندوں کا انتخاب ہوگا، ہنزہ نگر کی بھی 3 نشستیں ہیں۔ ضلع اسکردو سے سب سے زیادہ اراکین اسمبلی منتخب ہونگے، جن کی تعداد 6 ہوگی۔ ضلع استور سے 2، ضلع دیامر سے 4 اراکین کا انتخاب ہوگا۔ ضلع غذر اور گانچھے کے عوام اپنے 3،3 نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ جی بی الیکشن 2015 کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے تمام حلقوں میں امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 22 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین نے 15، آل پاکستان مسلم لیگ 13، تحریک اسلامی 12 ، جمعیت علماء اسلام (ف) 10،پاکستان عوامی تحریک 7 ،جماعت اسلامی نے 6 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ متحدہ قومی موؤمنٹ ، سنی اتحاد کونسل،عام آدمی پارٹی اور گلگت بلتستان قومی موؤمنٹ نے بھی چند حلقوں میں اپنے امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔ قوم پرست جماعت بالاورستان نیشنل فرنٹ کی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث اس جماعت کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد انتخابی دنگل میں موجود ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 267 امیدوار میدان میں ہیں۔
گلگت بلتستان کی24نشستوں پرکل انتخابات ہوں ان نشستوں پر267امیدوارمدمقابل ہیں ۔
News ID 1855659
آپ کا تبصرہ